نئی دہلی، 6 دسمبر (ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت پر آئین کو ناکام بنانے کے سازش رچنے کا الزام لگایا اور کہا کہ جمہوریت اور محروم طبقات کو طاقت دینے والے ہر آئینی اور خود مختار اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے یہاں پارٹی دفتر میں آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مهاپری نروا دن پر منعقد ایک پروگرا م میں کہا کہ بی جے پی کی موجودہ مرکزی حکومت اپنے پورے دور حکومت میں محروم طبقوں کی مکمل طور سے نظراندازکرنے کے ساتھ ساتھ بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے آئین کو ہی ہر طرح سے ناکام کرنے کی سازش میں ہی
لگی رہی اور اس سلسلہ میں ان طبقوں کی جدوجہد کو طاقت اور جمہوریت کو قوت فراہم کرنے والے ہر آئینی اور خود مختار اداروں کا انتہائی غلط استعمال کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکز اور ریاستی حکومتوں نے اپنی سطحی نسل پرست اور فرقہ وارانہ پالیسیوں اور خاص طور پر اپنی غریب، مزدور اور کسان مخالف پالیسیوں اور رویوں پر اڑيل رویہ اپنا کر اپنے گھمنڈی ہونے کا ہی ثبوت دیا ہے۔ بحران جھیل رہے کسان، کھیتوں اور کاشتکاروں کے معاملات میں تو اس حکومت کی پالیسی اور حکمت عملی بھی ایسی غلط اور خراب رہی ہے۔ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں میں کسان طبقہ کے لوگ بہت زیادہ مشتعل اور احتجاج و مظاہرہ پر آمادہ ہیں۔