the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:25دسمبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) لیڈرو ں کے خلاف درج مقدمے واپس لینے کے ساتھ سیاسی بدلے کے جذبے سے درج کئے گئے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف مقدموں کو بھی واپس لیا جانا چاہئے محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ یوپی میں بی جے پی کے افراد پر'سیاسی دشمنی' میں درج مقدمے واپس ہونے کے ساتھ ہی سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے افراد پر بھی ایسے درج



مقدمے بھی ضرور واپس ہونے چاہئے'۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست کی اس وقت کی سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے میعاد کار میں سال 2013 میں ہوئے مظفر نگر فسادات میں بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی سمیت کئی لیڈروں کے خلاف درج مقدمے واپس لینے کے لئے ریاستی حکومت نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔
یہ عرضی ریاستی حکومت کے سرکاری وکیل راجیو شرما نے مظفر نگر کی اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج(اے ڈی جے)عدالت میں دی ہے۔ مظفر نگر فسادات میں کئی بی جے پی لیڈروں کے خلاف مقدمے درج کئے گئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.