: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر31دسمبر(یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ 2025 کے دوران جنوبی ایشیا خصوصاً برصغیر میں امن وامان کا نیا دور جاری ہوگا اور جموں وکشمیر کے عوام
کو راحت نصیب ہوگی جو گذشتہ10برس سے زبردست مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ برسوں سے جموںوکشمیر کے لوگ زبردست مصائب و مشکلات میں دوچار ہیں اور آج بھی جموں وکشمیر کیخلاف سازشوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔