حیدرآباد 28نومبر(یواین آئی) امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور ٹی آرایس کے امیدواروں کو
کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ہے۔
انہوں نے تمام شہریان حیدرآباد سے اپیل کی کہ وہ حق رائے دہی سے بھرپور استفادہ کریں۔
مولانا جعفرپاشاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے حواس پر قابو پاتے ہوئے بے خوف وخطر ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔