: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 7جون(یواین آئی) امیرامارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ نے بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما اورسوشیل میڈیا کے انچارج نوین کمارجندال کی جانب سے شان رسالتؐ میں گستاخی کے ایک ہفتہ کے بعد بی جے پی سے ان کی برطرفی ومعطلی پر اپناشدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ مسلم رہنماوں،علما اور مسلمانوں کے شدید احتجاج کے باوجودبی جے پی نے خاموشی اختیار کررکھی تھی تاہم جب چند عرب ممالک نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا اور حکومت ہند بالخصوص بی جے پی کے رویہ پر اپنی برہمی ظاہر کی
تو ان دونوں شرپسند اورگستاخ عناصر کو پارٹی سے باہر کردیاگیا حقیقت یہ ہے کہ نوپورشرما و نوین کمار جندال کی معطلی وبرطرفی کافی نہیں ہے بلکہ انہیں تاحیات جیل بھیج دیا جائے کیونکہ اسلام اور شان رسالتؐ میں گستاخی کرنا معمول بنتا جارہا ہے اور اتنی بدترین حرکت کے بعد یہ کہاجاتا ہے کہ ہمارے الفاظ سے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو ہم معافی مانگتے ہیں جبکہ گستاخی کرنے والوں کو یہ کہنا اور تحریری اقرار کرنا چاہئے کہ ہم نے جو کچھ کہا ہے وہ بالکل غلط اور ہماری شرپسندانہ ومجرمانہ حرکت ہے جس پر ہم مسلمانوں سے معذرت خواہ ہیں۔