نئی دہلی،7 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مسٹر نریندر مودی کے گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے کے 19 سال پورے ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ یہ مستحکم ، جدید اور آتم نربھر بھارت کیلئے مصروف عمل مسٹر مودی کی غیر معمولی قیادت میں کام کرنے کا ایک موقع ہےملا ہے۔
مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ 7 اکتوبر ملکی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے۔ آج ہی کے دن 2001 میں مسٹر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا تھا ، اور اس دن سے شروع ہونے والا اور رکے اور آرام کئے بغیر ہر دن ملک کے مفاد اور عوامی خدمات کیلئے وقف ایک ایسا سفر جس نے نئے نئے معیار قائم کئے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے وہ زلزلہ سے بری طرح متاثر بھج کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو ، یا گجرات کو امن و ہم آہنگی کی علامت بنانا ہو ، یا اپنی محنت اور وژن والی سوچ کے ذریعہ ملک کو ترقی اور ترقی کا گجرات ماڈل دینا ہو ، یہ صرف اور صرف مسٹر مودی کے عزائم
کا ہی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلی کی حیثیت سے مسٹر مودی نے ریاست میں ترقی کا انقلاب لائے اور اب وزیر اعظم کی حیثیت سے کروڑوں غریبوں ، کسانوں ، خواتین اور معاشرے کے محروم طبقات کو مختلف تاریخی اسکیموں اور کاموں سے بااختیار بناتے ہوئے ، ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا ،’’اگر کوئی صحیح معنی میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کو واقعتا سمجھ سکتا ہے تو وہ مسٹر مودی ہیں۔ اپنی بصیرت انگیز سوچ کے ساتھ وہ ایک ایسا ہندوستان تعمیر کررہے ہیں جو مضبوط ، جدید اور خود کفیل(آتم نربھر) ہو۔ میں عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کے 20 ویں سال پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مسٹر مودی کی سوچ ، وژن اور دلکش شخصیت سے متاثر ہو کر ہر ہندوستانی آج ہندوستان کو ’وشو گرو‘ کے طور پر دوبارہ قائم کرنے کے منتظر ہے۔ ان کی غیر معمولی قیادت اور رہنمائی میں ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔‘‘