نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) کیرالا کے تاریخی مندر سبری مالا میں عقیدت مندوں کی تعداد بڑھا کر پانچ ہزار کیے جانے کا معاملہ جمعرات کو سپریم کورٹ پہنچ گیا کیرالا ہائی کورٹ کے 18 دسمبر کے اس فیصلے کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس میں سبری مالا مندر میں یومیہ درشن کرنے والے
عقیدت مندوں کی تعداد بڑھا کر پانچ ہزار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پہلے یہ تعداد عام دنوں میں دو ہزار اور ہفتے میں تین ہزار تھی۔
ریاستی حکومت نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ سبری مالا مندر میں عقیدت مندوں کی تعداد بڑھائے جانے سے پولیس اہلکاروں اور صحت اہلکاروں پر شدید دباؤ بڑھے گا۔