اترپردیش/15ستمبر(ایجنسی) پولیس کا ایک عام چہرہ آئے دن سامنے رہتا ہے، لیکن متھرا میں یوپی پولیس کا ایک ایسا چہرہ سامنے آیا ہے جس نے پولیس کی تصویر کو سدھارنے کا کام کیا ہے، ساتھ ہی اس تصویر نے اترپردیش میں صحت خدمات کی پول کھول کر رک دی.
سون کمار نے ایک درد سے پریشان حاملہ خاتون کی نہ صرف مدد کی بلکہ اسے اسپتال بھی لے کر گئے۔ یہاں اسٹریچر نہیں ملنے پر بعد میں انہوں نے خاتون کو گود میں اٹھا کر اسپتال کے اندر پہنچایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھرس سٹی جی آئی پی انچارج سونو کمار عدالت کے کسی کام سے متھرا جا رہے تھے۔ وہ متھرا جنکشن پر اترے تو ان کی نظر خاتون پر پڑی جو درد سے تڑپ رہی تھی۔ ایس او ہاتھرس نے فورا 102، 108 نمبر پر ایمبولینس کے لئے فون لگایا لیکن کسی سبب سے ایمبولینس دستیاب نہیں ہو سکا۔
سونو کمار وقت نہ گنوا کر فوری طور پر حاملہ خاتون کو کار سے لے کر اسپتال پہنچے۔ وہاں پہنچنے پر جب انہیں پتہ چلا کہ اسپتال میں اسٹریچر دستیاب نہیں ہے تو انہوں نے عورت کو گود میں اٹھا کر ضلع اسپتال پہنچایا۔