سری نگر ، 25 اپریل (یو این آئی) پہلگام حملے کے بعد جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے
اس آپریشن کے دوران کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے اور مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ذرائع کے مطابق ، آپریشن کا مقصد ان افراد کو تلاش کرنا ہے جو حملے کے بعد دہشت گردوں کی معاونت کر رہے تھے۔