حیدرآباد۔15فروری (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیرسنیماٹوگرافی ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ 17 فروری کو وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر نیکلس روڈ جل وہارمیں ایک تقریب ہوگی جس میں فری میڈیکل کیمپ' فوٹواینڈ آرٹ ایگزیبیش کے علاوہ نیکلس روڈ اور اطراف و اکناف وشہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر پودے لگائے
جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تصویری نمائش میں وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ کے بچپن سے لے کر وزیراعلی کے عہدہ پر فائز ہونے تک کی تصاویر شامل رہیں گی جو تاریخی نوعیت کی تصاویرہیں کیونکہ اس میں صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو کی مسلسل 13سال تک تلنگانہ کور یاست کادرجہ دلانے کے لئے کی گئی جدوجہد کی تصاویر بھی شامل ہیں۔