ممبئی، 11 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چین کے علاوہ دوسرے ممالک پر عائد باہمی ٹیرف کو 90 دنوں کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلے سے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے آج راحت کی سانس لی اور دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفسٹی میں تقریباًدو فیصد کا اضافہ
ہوا۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1310.11 پوائنٹس یعنی 301.77 فیصد چھلانگ لگا کر 75 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح کے پار 75157.26 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 429.40 پوائنٹس یعنی 1.92 فیصد کے مضبوط اضافے کے ساتھ 22828.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔