the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن/17جولائی(ایجنسی) امریکی وزارت انصاف کے مطابق واشنگٹن میں رہنے والی ایک 29 سالہ Maria Butina روسی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون پر روسی حکومت کے لیے بطور ایجنٹ کام کرنے کا الزام ہے۔ وہ امریکی شہریوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور سیاسی جماعتوں کے اندر رسائی حاصل کرنے کے لیے کوشاں تھی۔

امریکی وزارت انصاف کی جانب سے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریا پوتینا نے روسی حکومت میں ایک اعلی سطح کے عہدے دار کی ہدایات پر کام کیا۔ امریکی وزارت خزانہ میں غیر ملکی



اثاثوں کی نگرانی کرنے والے دفتر نے مذکورہ عہدے دار پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔


بیان کے مطابق پوتینا کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا اور بدھ کے روز عدالت میں پیش کیے جانے تک اسے حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

روسی خاتون کی گرفتاری کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی قومی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈان کوٹس نے پیر کے روز بیان دیا کہ امریکی انٹیلی جنس روسی سیاسی مداخلت کے خطرے کے حوالے سے واضح موقف رکھتی ہے اور وہ "معروضی واضح انٹیلی جنس جائزے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.