نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے ملک کے دور دراز علاقوں میں تعینات بحریہ کے مارکوس کمانڈو کاحوصلہ بڑھانے اوران میں اعتمادپیداکرنے کے لئے ان کے ساتھ میری ٹائم سیکورٹی کے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی ہے بحریہ کے ترجمان نے جمعرات کو کہاکہ ایڈمرل آر ہری کمار نے ملک کے دور دراز علاقوں میں ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے تعینات بحریہ کے
کمانڈومارکوس کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے ان کے ساتھ مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
بحریہ کے سربراہ نے بات چیت کے دوران ملک کے تمام اہم مقامات پر مارکوس کمانڈوز کی موجودگی اورمستعدی کی تعریف کی۔ انہوں نے کمانڈوز سے ہروقت جنگ کے لئے مکمل طورپرتیار رہنے کی ضرورت پر زوردیا۔
ایڈمرل ہری کمار کے اس اقدام کو مارکوس کمانڈوز میں اعتماد اور حوصلہ بڑھانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔