نئی دہلی ،19جنوری (ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی 27جنوری کو سال کے پہلے "من کی بات "پروگرام میں لوگوں سے تبادلہ خیال کریں گے جس کے لیے انھوں نے لوگوں سے تجاویزمانگی ہیں ۔
یہ اس سال کا پہلا اور مجموعی طورپر 52واں "من کی بات "پروگرام ہوگا۔یہ ماہانہ پروگرام ہے جس کے تحت وزیراعظم ہرماہ کے آخری اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر
لوگوں سے بات کرتے ہیں ۔
مسٹرمودی نے اس کے بارے میں سنیچر کو ٹوئیٹ کرکے کہا،"سال 2019کے پہلے من کی بات پروگرام کا نشریہ اس ماہ کی 27تاریخ کو ہوگا ۔اسکے لیے آپ اپنی رائے اور تجاویز بھیجیں ۔اپنے پیغام ریکارڈ کرنے کے لیے 1800117800پر کال کریں ۔آپ اپنی رائے مائی جی اووی کے اپنے فورم یا نمو ایپ پر بھی مشترک کرسکتے ہیں ۔" اس پروگرام کو آل انڈیاریڈیوکے دیگر چینلوں اور دورشن پر بھی نشرکیاجاتاہے ۔