نئی دہلی/15ڈسمبر(ایجنسی) گجرات اسمبلی الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں آج کانگریس سمیت کچھ دیگر اپوزیشن اراکین نے راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی چار مرتبہ ملتوی کے بعد پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
لنچ کے بعد نائب چےئرمین پی جے کورین نے غیر سرکاری بل کا کام کا ج شروع کرانے کی کوشش کی تو ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا کہ مسٹر مودی نے سابق وزیر اعظم پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ مسٹر مودی کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے ۔