the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چندی گڑھ ، 15 اپریل ( یواین آئی) پنجاب کے رکن پارلیمان اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کو پہچان کی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے مسٹر تیواری مسٹر بادل کی جانب سے جاری ایک بیان پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2022 میں اکالی دل اقتدار میں آتی ہے ، تو دلت کو نائب وزیر اعلی بنا ئیں گے ۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ دلت کو وزیر اعلی کیوں نہیں بنایا جاسکتا یا پھر ٹاپ کی پوزیشن کسی کے لئے یقینی طور پر طے ہے ۔ جب پہچان کی سیاست کے معاملے کو آگے بڑھایا جاتا ہے ، تو لوگ واضح طور پر پوچھیں گے کہ کیوں ایک ہندو وزیر اعلی نہیں بن سکتا یا او بی سی برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص



ریاست کا وزیر اعلی کیوں نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پہنچان کی سیاست ملک اور ہماری تہذیب کے لئے مسئلہ بن چکی ہے اور یہ پنجاب، پنجابی اور پنجابیت تین الفاظ پر مبنی نظریے کے خلاف ہے۔ سکھ مذہب کا قیام باہمی مساوات کے نظریات کی بنیاد پر ہوا ۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بیرون ملک لاکھوں پنجابی وہاں صرف اس لئے رہ رہے ہیں اور کام کررہے ہیں، کیوںکہ ان ممالک نے ایک اونچ نیچ والے معاشرے کا ڈھانچہ تشکیل دیا ہے ، جہاں شخص کی کامیابی یا ناکامی اس کی محنت سے طے ہوتی ہے، نہ کہ اس کی چمٹری کے رنگ یا مذہب یا قومیت سے ۔
ان کے بقول ریاست کی ٹاپ پوزیشن پر کس شخص کوہونا چاہئے ، یہ اس بنیاد طے ہونا چاہئے کہ ریاست ترقی کرے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتر آئے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.