the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 دسمبر (یو این آئی) نامور بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی اور منی پور حکومت میں کھیل و نوجوانوں کے امور اور جل شکتی کے وزیر لیٹپیو ہااوکیپ نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے nکوکی قبیلے سے تعلق رکھنےوالے مسٹر ہاوکیپ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے ٹکٹ پر میانمار کی سرحد پر واقع چندیل اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں وہ ہندوستان کی بین الاقوامی فٹ بال ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
بی جے پی کے دین دیال اپادھیائے مارگ ہیڈکوارٹر میں ایک مختصر تقریب میں منی پور کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے رکنیت کی فہرست حوالے کرکے مسٹر ہاوکیپ کو بی جے پی



میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج اور ایم پی انل بلوانی، شریک انچارج سنجے میوکھ اور انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر سمبت پاترا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر ہاوکیپ نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں شمال مشرق بالخصوص منی پور مزید ترقی کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر پر کام کر رہے ہیں اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کے ساتھ شمال مشرق کو 'اسٹھ لکشمی' بنانے اور منی پور کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں مصروف ہیں۔ اس لیے انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.