منی پور/11جولائی(ایجنسی) منی پور کے ضلع تامینگ لونگ میں بدھ کو تین مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے آٹھ بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔
تامینگ لونگ کے وارڈ نمبر چار میں واقع نیو سلیم میں لینڈ سلائڈنگ سے ایک ہی کنبہ کے پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔ وہ سب کے سب سگے بھائی بہن تھے ۔لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے علاقے کے بہت سے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی وجہ سے بچے بہہ گئے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پاس ہی کے ایک اور علاقے میں بھی لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس میں دو بھائی بہن کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ وارڈ نمبر-2 کے نيگائی لوانگ میں ایک خاتون اور اس کا بیٹا لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آ گئے۔
ضلع افسر اور پولیس لاشوں کی تلاش کر رہی ہے اور حالات کو معمول پرلانے کی کوشش کر رہی ہے۔لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے علاقے کا نیشنل ہائی وے اور دیگر سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔علاقے کے لوگوں میں واقعہ کے بعد سے دہشت ہے۔ لوگوں کی مدد کے لئے فائر بریگیڈ کے عملہ کو لگایا گیا ہے۔