نئی دہلی/13اپریل(ایجنسی) بہبود و ترقیات برائے خواتین و اطفال کی وزیر مینکا گاندھی نے جنسی جرائم سے متعلق بچوں کے تحفظ ایکٹ (پوكسو) میں ترمیم کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا کے لئے حکومت قانون لائے گی۔
font-size: 18px; text-align: start;">مسز گاندھی نے آج ایک ویڈیو جاری کر کے کہا' میں کٹھوا اور حالیہ جنسی زیادتیوں کو جان کر بہت زیادہ بے چین ہو گئی ہوں۔ میں اور وزارت مل کرپوكسو ایکٹ میں ترمیم کی تجویزپیش کریں گے جس کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں موت کی سزا کاالتزام ہو'۔