نئی دہلی ،9 جنوری (یواین آی)مرکزی وزیر مملکت برائے بحری جہاز منوسوک مانڈویہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جہاز میں پھنسے تمام ملاح چین سے اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں اور 14 جنوری کو جاپان کے شہر چیبا پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ چیبا پہنچنے کے بعد کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت ان تمام ملاحوں کو ہندوستان بھیجا جائے گا۔
مسٹر مانڈویہ نے کہا ’’چین میں پھنسے ہمارے ملاح ایم وی جگ آنند جہاز سے ہندوستان آرہے ہیں۔ جہاز میں ہندوستانی عملے کے چین
میں پھنسے تمام 23 ارکان ہیں۔ ملاح چین سے جاپان کے چیبا کے لئے روانہ ہو چکے ہیں اور 14 جنوری کو وہاں پہنچ جائیں گے
مرکزی وزیر نے اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کام صرف مسٹر مودی کی مضبوط قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے گریٹ ایسٹرن شپنگ کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ، جو اس کام میں مدد فراہم کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین جاری کشیدگی کی وجہ سے یہ ملاح کئی مہینوں سے چین میں پھنسے ہوئے تھے۔