the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو منڈکا جائے حادثہ کا دورہ کیا اور آتشزدگی میں جان گنوانے والوں کے لئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی دردناک اور چونکا دینے والا ہے۔
جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کل یہاں انتہائی دردناک حادثہ پیش آیا۔ عمارت کے اندر آگ لگ گئی۔ آگ بہت بھیانک تھی جس کی وجہ سے کئی افراد موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کئی لاشیں اس قدر مسخ ہو چکی ہیں کہ ان کی شناخت تک نہیں ہو سکی۔ جو جو لوگ گمشدہ کی رپورٹ کررہے ہیں ان لوگوں کی مدد کے لئے ہم نے یہاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی



جانب سے ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی ہے۔ ایف ایس ایل کے ذریعے ڈی این اے کی جانچ کر کے پتہ چل سکے گا کہ کون سی لاش کس کنبہ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بھگوان سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ مرنے والوں کی روح کو سکون دے۔ ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ میں نے دہلی حکومت کی جانب سے پورے واقعہ کی مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی زخمی ہونے والوں کو 50-50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ اس واقعہ سے متعلق دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات میں جو لوگ قصوروار پائے جائیں گے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.