: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں اور چوکسی کے پیش نظر ہندوستان میں کورونا وبا کے پھیلنے سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا انہوں نے محتاط
رہنے اور نگرانی کرنے پر زور دیا مسٹر مانڈویہ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر پروین بھارتی پوار، نیتی آیوگ کے رکن صحت وی کے پال، مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن، وزارت کے سینئر حکام، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، ہیلتھ اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر ماہرین نے حصہ لیا۔