: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امپھال، 21 دسمبر (یو این آئی) منی پورمیں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اوکرام ایبوبی نے الزام لگایا ہے کہ حکومت آئین میں درج قواعد کے مطابق اسمبلی اجلاس منعقد کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مسٹر ایوبی نے ہفتہ کو کانگریس کے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ آرٹیکل 174 کے تحت اسمبلی کا اجلاس سال میں کم از کم تین بار ہو نا چاہئے۔ عام طور پر بجٹ،
خزاں اور سرمائی اجلاس سال میں منعقد کرنے کی روایت ہے، تا کہ حکومت کے کام کاج ، بجٹ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
کانگریس پارٹی اسمبلی اجلاس بلانے کا انتظار کر رہی تھی، لیکن اب تک سرمائی اجلاس کے لیے کوئی نوٹس نہیں آیا ہے۔
مسٹر ایوبی نے کہا کہ عام طور پر 15 دن پہلے نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے، لیکن قواعد وضوابط میں دئے گئے دیگر التزامات کو نافذ کر کے اسے طلب کیا جا سکتا ہے۔