برطانیہ/19جولائی(ایجنسی) برطانیہ میں ایک عدالت نے 20 سالہ نوجوان کو وزیر اعظم تھریسا مئے کو قتل کی سازش کا مجرم قرار دیا ہے۔شمالی لندن کی اولڈ بیلی عدالت نے بدھ کو نعیم الرحمن نامی اس نوجوان کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کا مجرم قرار دیا۔پولیس کے مطابق نعیم الرحمن نے لندن میں وزیر اعظم تھریسا مئے کی سرکاری رہائش 10، ڈانگ اسٹریٹ کے گیٹ کو آئی ای ڈی بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ نعیم الرحمن کا منصوبہ گیٹ کو بم سے اڑانے کے بعد
اندر داخل ہوکر چاقو یا بندوق سے وزیر اعظم پر حملہ کرنے کا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 10 ڈانگ اسٹریٹ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش اور دفتر ہے. یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور اس سڑک کے آخر میں ایک گیٹ ہے جہاں عام لوگ اور سیاح وزیراعظم رہائش گاہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔