نئی دہلی، 15 مئی (ایجنسی) کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں بدھ کو اس وقت عجیب وغریب صورت حال پیدا ہوگئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک مبینہ حامی قومی جھنڈا لہراتے ہوئے ’بھارت مات کی جے‘ اور’Vande Mataram وندے ماترم‘ کے نعرے لگانے لگا۔
کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں اترپردیش کے رائے بریلی میں راج مارگ پر کانگریس ایم ایل اے کے اغوا کے معاملے میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی نکتہ چینی کی اور انہیں Ajay Singh Bisht ’اجے سنگھ بشٹ‘ کہہ کر پکارا۔ اسی دوران اچانک نچکیتا واہلیکر نام کا ایک نوجوان سامنے آیا اور یوگی کو اجے سنگھ بشٹ کہنے پر اعتراض کرنے لگا۔
ہاتھوں میں بڑے بڑے ردرراکش باندھے نوجوان نے اسی درمیان کیمروں کی طرف منھ کیا اور دونوں ہاتھوں سے جھنڈا پکڑ کر ’بھارت ماتا کی جے‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگانے لگے۔ کانگریس کے کچھ لوگ اسے پکڑ کر باہر لے گئے۔ کانگریس ہال کے باہر نوجوان نے کیمروں کے سامنے کہا کہ وہ مہاراشٹر کےرہنے والا ہے۔ وہ دیش بھکت ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ وہ بی جے پی حامی ہیں اور یا کانگریس کارکن، وہ جواب دیتا اسے پہلے ہی سلامتی اہلکاروں نے اسے جبرا کانگریس ہیڈکوارٹر سے باہر لے جانے لگے۔