حیدرآباد/13جون(ایجنسی) کسی اپنے کو کھونے کا درد کئی لوگوں کو توڑ دیتا ہے لیکن حیدرآباد کے شیوا کو اپنے بھائی کی موت کے بعد جیسے ایک مشن مل گیا- جب شیوا کے چھوٹے بھائی مہندر کی موت ہوئی تھی، اس وقت وہ 12 سال کے تھے- مہندر آسمان پیٹ جھیل میں ڈوب گئے تھے، شیوا نے تبھی فیصلہ کیا تھا کہ وہ کسی اور کو اس درد سے گذر نے نہیں دیں گے-
اب وہ ٹینک بانڈ علاقے کے پاس لائف گارڈ کا کام کرتے ہیں ، ڈوب کر مرنے کی کوشش کرنے والے 107 لوگوں کو وہ اب تک بچا چکے ہیں، لوگ میرے سماجی کام کی تعریف کرتے تھے جب میں یتیم خانہ میں تھا، میرا بھائی آسمان پیٹ جھیل میں ڈوب گیا جب میں 12 سال کا تھا، میں نے وہاں جاکر اپنے بھائی کی نعش پانی سے نکالا- اسکے بعد میں نے ٹینک بنڈ کے پاس رہنا اور خودکشی کی کوشش کرنے والوں کی جان بچانا
شروع کردیا-
شیوا نے آگے بتایا، پولیس میرے پاس جھیل میں سے نعش نکلوانے آتی ہے، انہوں نے پہلے وعدی کیا تھا کہ مجھے ہوم گارڈ کی نوکری دیں گے لیکن مجھے ابھی ملی نہیں ہے، میں بنا حفاظتی چیزوں کے لوگوں کو بچاتا ہوں اور اگر حکومت مجھے وہ دیتی ہے تو میں بہتر کام کرسکتا ہوں، ایک بار خاتون کو بچانے میں شیوا کے سینے اور کاندھے میں ایک راڈ لگ گئی تھی ، انہیں کئی بار انفکشن بھی ہوچکے ہیں-
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل زون) نے بتایا کہ جھیل سے نعش نکالنے کے لیے شیوا کو چھوڑ کر اور کوئی کبھی سامنے نہیں آیا- انہوں نے حال ہی میں تلنگانہ سوشل ویلفر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر پروین کمار کو خط لکھ کرشیوا کے بچوں کو اسکول میں داخلہ دلانے کا زور دیا، انکا کہنا ہے کہ حکومت کو شیوا کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے-