ممبئی ، 12 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے سے دو دن قبل ان کے طیارے پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی آمیز کال کرنے والے ایک شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے یہ اطلاع
آج بروز بدھ پولیس کے اعلی افسر نے دی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کو پولیس کنٹرول کو دھمکی بھری کال موصل ہوئی جس میں ملزم نے انتباہ دیا تھا کہ دہشت گر دوزیر اعظم مودی کے ہوائی جہاز پر حملہ کر سکتے ہیں جب وہ بیرون ملک سرکاری دورے پر جارہے تھے۔