کلکتہ،23اپریل (ایجنسی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی فورسز پر بی جے پی کیلئے ووٹ مانگنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ بوتھوں پر مرکز فورسز کے جوان ووٹروں سے بی جے پی کیلئے ووٹنگ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ممتا بنرجی نے ہگلی ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ مالدہ کے انگلش بازار میں پولنگ بوتھ کے باہر مرکزی فورسز کے جوان ووٹروں سے بی جے پی کیلئے ووٹنگ کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی فورسز کو کسی کے لیے بھی ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ہم نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن کو مطلع کردیا ہے۔