the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ، 30 جولائی (ایجنسی)مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج آسا م میں نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنس کو ایک سنگین انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگوں کو الگ تھلگ کرنے کی جان بوجھ کر کی جانے والی کوشش ہے۔
ریاستی سکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ ہم رجسٹریشن کے اس مسئلہ پر پریشان ہیں۔چالیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نام مٹادیئے گئے ہیں جن میں اکثریت بنگالیوں کی ہے۔دستاویزات کی ایک فہرست موجود ہے جنہیں پیش کئے بغیر نام مٹائے گئے ہیں۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ "تمام رابطے معطل کردیئے گئے ہیں۔



ہم وہاں کسی سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔ حکومت ہند نے آسام میں مزید فوج اتاردی ہے۔جن شہریوں کے پاس آدھار کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں انہیں بھی کہا جارہا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے معیار پر پورا نہیں اتررہے ہیں۔ صرف مسلمانوں کو ہی نہیں ہندوؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔خاص طور پر بنگالی سر نیم والے لوگ زد میں لائے گئے ہیں"۔

محترمہ نے کہا کہ "آیانشانہ بند طورپر بنگالیوں کو الگ تھلگ کیاجارہاہے؟ ان میں سے بعض لوگ آسام میں کئی نسلوںسے آباد ہیں۔ کچھ بہاریوں کوبھی نشانہ بنایا گیا ہے۔بنگال کی سرحد آسام سے ملتی ہے۔ہماری ریاست کو مصیبت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ لوگ روہنگیا نہیں ہیں۔یہ لوگ مکمل طور پر ہندوستانی ہیں۔مکمل طور پر تفرقہ پسند پالیسی اختیار کی گئی ہے۔یہ تفرقہ پسند سیاست کا منصوبہ ہے اور ایک تباہ کن پالیسی ہے"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.