نئی دہلی،19ستمبر(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے ایک دن بعد مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس(این آر سی)کے مسئلے پر گفتگو کیمسٹر شاہ سے ملاقات
کے لیےمحترمہ بنرجی تقریباً ایک بجے نارتھ بلاک پہنچیں۔ انہوں نے نصف گھنٹے کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ریاستوں کا مشترکہ طور پر کام کرنا ایک آئینی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو کے دوران انہوں آسام میں این آرسی کا مسئلہ اٹھایا اور اس تعلق سے انھیں ایک میمورنڈم بھی دیا۔