the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ /9 جون(یواین آئی)کورونا بحران اور امفان طوفان کی تباہی کے درمیان مغربی بنگال میں پہلی ورچوئیل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ممتا حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا کہ پورے ملک میں جمہوری روایات مضبوط ہورہی ہے مگر مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں سیاسی تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے اور یہاں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
.2014سے2020تک سیاسی تشدد میں مرنے والے پارٹی ورکروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک پارٹی ورکروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عزیزوں نے ”سونار بنگلہ“ کی تعبیر کیلئے اپنی جان قربان پیش کی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔
امیت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ہیروں کو خراج عقیدت اور امفان طوفان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ممتا حکومت نے ’آیوشمان بھارت یوجنا“ سے بنگال کے عوام کو محروم کردیا جب کہ اس سے ملک بھر کے لاکھوں شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ممتا بنرجی



نے اپنے انا کی وجہ سے ریاست کے لاکھوں شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میں ریاست کے کروڑوں شہریوں کی طرف سے حکومت بنگال سے سوال کررہاں ہوں کہ آخر اس اسکیم کو نافذ کرنے سے انکار کیوں کیا گیا۔
امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں اپوزیشن کی سیاست کیلئے کام نہیں کررہی ہے بلکہ 2021کے اسمبلی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آتے ہی آیوشمان بھارت یوجنا اور دیگر مرکزی حکومت کی اسکیمیں جس سے ملک بھر لاکھوں شہری فائدہ اٹھارہے ہیں مگر بنگال کے عوام محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلف برداری کی تقریب کے فوری بعد ریاست میں آیوشمان بھارت اسکیم کو نافذ کردیا جائے گا۔
ممتا جی بنگال کے عوام کو صحیح اور معیاری دوائیاں نہیں مل رہی ہے۔آخربنگال میں آیوشمان اسکیم کو نافذ کیوں نہیں کیا گیا۔ممتا جی غریب عوام کے حقوق کے ساتھ سیاست نہیں کی جاتی ہے۔
امیت شاہ نے دو دن قبل بہار میں اپنی پہلی ورچوئیل ریلی کی تھی اس کے بعد سوموار کو اڑیسہ میں اور اب بنگال میں ورچوئیل ریلی سے خطاب کیا ہے۔اس موقع پر بنگال کے سینر لیڈران دلیپ گھوش، مکل رائے اور راہل سنہا بھی موجود تھے

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.