: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ 28 اپریل (یو این آئی) نئی دہلی میں جاری پہلوانوں کے احتجاج کے دوران آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ پہلوانوں کے ساتھ کھڑی ہیں ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے پہلوانوں کی تحریک کو مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے لکھا ہے کہ کھلاڑی ہمارے ملک کے فخر ہیں۔
انہوں نے تبصرہ کیا کہ ایسے وقت میں سب کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے پہلوانوں کے ایک گروپ نے بی جے پی رہنما برج بھوشن شرن سنگھ پر جاتی فیڈریشن آف ریسلنگ کے سربراہ کے خلاف جنسی طور پر ہر اساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔