کلکتہ 22اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس مہینے اواخر 29اپریل کو دہلی کا دورہ کریں گی اور 30 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کرنے والی
ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا 30 اپریل کو ہونے والی تقریب میں موجود ہوں گے۔
اس کے علاوہ دیگر تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔