کلکتہ/29 دسمبر(یو این آئی)شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک میں مشغول وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 29دسمبر کو پڑوسی ریاست جھاڑ کھنڈ کے نو منتخب وزیرا علیٰ ہیمنت سورین کے حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گی ملک بھر کے سینئر اپوزیشن لیڈران ہیمنت سورین کے حلف برداری تقریب میں حصہ لیں گے۔ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف اپوزیشن جماعتیں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔
ترنمول کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ جھاڑ کھنڈ مکتی مورچہ سے ہمارے بہتر تعلقات ہیں چناں چہ پارٹی یہ فیصلہ کیا ہے کہ وزیرا
علیٰ ممتا بنرجی اور دیگر سینئر لیڈران کے ساتھ 29دسمبر کو حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیں گی۔ترنمول کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کا بھی مظاہرہ کیاجاء گا۔
ترنمول کانگریس کے ایک اور سینئر لیڈر نے کہا کہ یہ موقع مرکزی حکومت اور بی جے پی کو سخت پیغام پہنچانے کیلئے بھی ہوگا کہ ملک میں این آر سی کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسی ہفتہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ متحدہ طور پر شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کریں۔