کلکتہ، 2فروری (یواین آئی) ممبئی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال دسمبر میں ممبئی منعقد ایک پروگرام میں قومی ترانے کی بے عزتی کے معاملے میں بدھ کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سمن جاری کیاہے۔
2مارچ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ممتا بنرجی بنگال کی وزیر اعلی ہیں،تاہم وہ سرکاری ڈیوٹی پر نہیں تھی اس لئے ان
کے خلاف مقدمہ چلانے کےلئے کہیں سے بھی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے
ممبئی بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ کے کارکن وویکانند گپتا نے دسمبر 2021 میںممبئی کے مزگاؤں میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹس کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے الزام لگایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی جو ترنمول کانگریس کی سربراہ ہیں اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ہیں نے شہر میں منعقد ایک پروگرام کے دوران قومی ترانے کی بے عزتی کی ہے۔