کلکتہ ، 30 جولائی(یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نئی دہلی کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے آج کلکتہ لوٹ گئی ہیں ۔
تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مئی میں تیسری مرتبہ اقتدار سنبھالنے کے بعد
ممتا بنرجی کا یہ دورہ بہت ہی کامیاب رہا ۔
ایک طرف جہاں وہ بی جے پی مخالف اتحاد کو شکل دینے میں کامیاب نظر آئیں وہیں وفاقی ڈھانچے کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈگری سے ملاقات کی ۔