کلکتہ، 24 اگست (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نیٹ اور جی ای ای 2020کے امتحانات ستمبر میں کرانے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے امتحانات ملتوی کیا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک کورونا وائرس کا بحران قابو میں نہیں آجاتا اس سے پہلے امتحانات منعقد کرانے سے طلبا کی زندگی خطرے میں پڑسکتی
ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج صبح اپنے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ آخری ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران میں نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کمیشن کے ذریعہ گریجوٹ اور پوسٹ گریجوٹ کے فائنل ائیر کے امتحانات ستمبر کے اواخر تک مکمل کرالینے کی ہدایت کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست کی تھی اس فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔