کلکتہ17اپریل (یو این آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوں کہ بی جے پی جان رہی ہے اب اس کے جیتنے کے امکانات ختم ہوتے جارہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن نے تشہیری مہم کے وقت کو کم کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی نئی ہدایت کے مطابق صبح 10بجے سے شام 7بجے کے درمیان ہی انتخابی مہم چلائی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ پولنگ سے 72گھنٹے قبل مہم ختم ہوجاتی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بقیہ مرحلے کی پولنگ ایک ہی دن منعقد کردیا جائے گا مگر کمیشن نے اس تجویز
پر عمل کرنے کے بجائے تشہیری مہم کے وقت کم کردیا۔انہوں نے میری بات نہیں مانی ۔کیوں کہ وزیر اعظم مودی کے مہم چلانے پر تنقید ہورہی ہے ۔ایک طرف خطرات بڑھ رہے ہیں اور مودی انتخاب میں مصروف ہیں تو دوسری طرف امیت شاہ کی مہم کی اہمیت نہیں دی جارہے ہی۔اس لئے تشہیر ی مہم کے وقت کم کردیا ہے۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی وجہ سے مجھے پریشانی ہوگی انہیں معلوم ہوناچاہیے کہ ترنمول کانگریس کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مہم چلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔مگرہم جمہوری حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کرتی رہیں گی ۔