کلکتہ،31اگست (یو این آئی)این آرسی کی حتمی فہرست آنے کے بعدترنمول کانگریس نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر سی کے نام پر آسام سے بنگالیوں کو نکال باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ این آر
سی کے حتمی فہرست میں 19لاکھ افراد کے نام شامل نہیں ہیں۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی کے فہرست سے 19,07لاکھ افراد کے نام شامل نہیں ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد اپنے ہی ملک سےبے گھر ہوگئے ہیں۔