کلکتہ10مارچ (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج نندی گرام اسمبلی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کی یہاں ان کا مقابلہ ان کے ہی کابینہ میں وزیر رہ چکے سابق ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکار ی سے ہے ادھیکاری بی جے پی کے ٹکٹ پرانتخاب لڑیں گے نندی گرام میں پارٹی کے ریاستی صدر سبرتو بخشی کے ساتھ 2کلومیٹر طویل روڈ شو میں حصہ لیا ۔روڈ شو کے دوران بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس کے حامی شامل تھے۔اس کے بعد ممتا بنر جی ہلدیہ سب ڈویژنل کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کی ۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے
ہوئے کہا کہ میں نندی گرام اس لئے آئی ہوں کہ یہاں کے لوگ میرے دلوں کے قریب ہے ،میرے لئے بھوانی پور سے انتخاب لڑنا بہت ہی آسان تھا۔ایک دن وقت دینے سے میرا کام چل جاتا ہے مگر یہاں آکر میں خوشی محسوس کررہی ہوں کہ ،آج رات بھر یہیں رہوں گی ،اس درمیان جگہ جگہ لوگوں سے ملاقات کروں گی ۔کل کلکتہ جاکر انتخابی مہم شروع کروں گی ۔
نندی گرام سے ممبر اسمبلی رہ چکے شوبھندو ادھیکاری نے دسمبر میں وزارت اور ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔اس کے بعد ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ۔