کلکتہ 28جنوری (یواین آئی)وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی پر وزیر اعظم نریندر مودی سے مشروط بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایک قدم پیچھے ہٹانے کو تیار ہیں تو ہم بھی ان سے بات چیت کرنے تیار ہیں۔
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ترنمول کانگریس بڑے
پیمانے پر احتجاج کررہی ہے ،ایک طرف جہاں ترنمول کانگریس کی طلبا یونین اور یوتھ ونگ مظاہرہ کررہی ہے وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی بذات ان دھرنوں میں شرکت کررہی ہیں ۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاست کے کئی مشہور آرٹسٹوں کے ساتھ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گاندھی مورتی کے پاس احتجاج کرتے ہوئے پینٹنگ کی نمائش کی گئی۔