کلکتہ 19 فروری (یو این آئی) آدھار کو لے کر مرکزی حکومت اور بنگال حکومت کے درمیان تنازع جاری ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے آدھار کارڈ کے غیر فعال کئے جانے پر ترنمول
کانگریس بی جے پی پر حملہ کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سیکریٹریٹ نو بنو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔