کولکتہ/30مئی(ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی جمعرات کو اس وقت اپنا آپا کھو بیٹھی جب کچھ لوگوں کے گروپ نے ان کے قافلے کے سامنے 'Jai Shri Ram' "جئے شری رام" کے نعرے لگائے، بنرجی کا قافلہ شمالی 24 پرگان Parganas ضلع سے گذر رہا تھا تبھی کچھ لوگوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے جسکے بعد وہ ایک بار پھر اپنا آپا کھو بیٹھی، ترنمول کانگریس کی چیف لوک سبھا انتخابات نتائج کے بعد اپنے پارٹی کارکنوں پر ہوئی تشدد کے خلاف ایک دھرنے میں حصہ لینے کے لیے نوہاٹی جار ہی تھی-
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں کچھ لوگ اس وقت جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جب بنرجی کا قافلہ بھٹپارا ضلع سے گذر رہا تھا، اس علاقے میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان تشدد چل رہا ہے-