: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کی طرف سے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کے خلاف گائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے
پی) نے انہیں (محترمه) مالیوال کو) سازش کا پیادہ بنایا ہے۔ آپ کی لیڈر اور دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے آج کہا " جب سے اروند کیجریوال کو ضمانت ملی ہے ، بی جے پی گھبراہٹ میں ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایک سازش رچی ہے۔ سواتی مالیوال کو 13 مئی کی صبح اسی لئے بھیجا گیا تھا۔