سنگاپور، 7 فروری' چین نے امید ظاہر کی ہے کہ مالدیپ حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو خود حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مالدیپ کے واقعات پر
نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ " ہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق بات چیت کے ذریعہ اپنے اختلافات کو ختم کر سکتے ہیں اور اسی سے ملک میں جلد سے جلد سیاسی استحکام اور قومی وسماجی استحکام بحال ہو سکتا ہے"۔