مالدیپ/13جون(ایجنسی) مالدیپ کے ایک عدالت نے سینیئر سیاستدان اور سابق صدر Maumoon Abdul Gayoom مامون عبدالقیوم کو انیس ماہ کی سزائے قید سنا دی ہے۔ موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کی
سازش کے الزامات کا سامنا کرنے والے مامون کو اس سلسلے میں جاری تحقیقات میں رخنہ ڈالنے پر یہ سزا سنائی گئی ہے۔ سابق صدر مامون، چیف جسٹس عبداللہ سعید اور سپریم کورٹ کے جسٹس علی حمید کو فروری میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان تینوں افراد کو دہشت گردی کے متعدد الزامات کا سامنا بھی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے ان کیسوں کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔