مالے، 24 ستمبر (ایجنسی) مالدیپ میں صدر کے عہدہ کے لئے اتوار کو ہوئے متنازعہ انتخابات میں اپوزیشن امیدوارIbrahim Mohamed Solih ابراہیم محمد صالح نے جیت حاصل کرلی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق طویل عرصہ سے رکن پارلیمان مسٹرصالح کی جیت کا اعلان یہاں واقع ان
کی پارٹی کے مہم ہیڈکوارٹر میں کیا گیا۔ رپورٹوں کے مطابق نصف شب تک ہوئی 92فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر صالح نے 58.3فیصد حاصل کرلئے ہیں۔
انتخابات پر نظر رکھنے والے ٹرانسپرینسی مالدیپ نے ٹوئٹ کیا کہ مسٹر صالح نے فیصلہ کن فرق سے جیت حاصل کرلی ہے۔
ہندستانی میڈیا کے لوگوں کو انتخابات کور کرنے کے لئے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔