کوالالمپور/10مئی(ایجنسی) ملیشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادیوں نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ مہاتیرمحمد کی 15 سال بعد سیاست میں واپسی ہو رہی ہے۔
ملیشین الیکشن کمیشن کے مطابق مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتوں نے 115نشستیں حاصل کیں، حکومت بنانے کے لئے 112نشستیں درکار ہوتی ہیں۔حریف جماعت باریسن نیشنل نے 79 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بعض نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے۔
انتخابات میں جیت کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج تاریخی فتح حاصل کی ہے۔میں انتقامی سیاست کا روادار نہیں قانون کی بحالی چاہتا ہوں۔
font-size: 18px; text-align: start;">وزیر اعظم نجیب رزاق کی حکمران جماعت باریسن نیشنل اور مہاتیر محمد کی جماعت کے درمیان مقابلہ تھا۔ملیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں 14اعشاریہ9 ملین رجسٹرڈ ووٹروں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔مہاتیر محمد نے برسرِاقتدار باریسن نیشنل اتحاد کو شکست دی ہے جو کہ گذشتہ 60 سالوں سے اقتدار میں ہے۔
اگرچہ مہاتیر محمد نے سیاست سے رٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم انھوں نے ان انتخابات میں سیاست میں واپس آ کر اپنے مخالف نحیب رزاق کو شکست دی۔ نجیب رزاق پر بدعنوانی اور دوست پروری کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کے حزب مخالف اتحاد نے 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے حکومت بنانے کے لیے 112 نشستوں کی ضرورت تھی۔