کوالالمپور، 15 اگست (ایجنسی)ملائشیا میں پولس نے ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے اکسانے اور منی لانڈرنگ کے ملزم متنازعہ اسلامک اسکالر ذاکر نائیک کے خلاف 115 رپورٹیں درج ہونے کے بعد جانچ شروع کردی گئی ہے۔
سی آئی ڈی کے ڈائرکٹر
جنرل دات الحجیر محمد نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
برنما نیوز ایجنسی کے مطابق مسٹر حجیر نے سیلانگورمیں پولس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک کے خلاف تعزیرات کی آرٹیکل 504 کے تحت جانچ کی جارہی ہے۔