کوالالمپور، 6 ستمبر (رائٹر) ملائیشیا نے میانمار کے راکھن صوبے میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد پر ناراضگی درج کرانے کے لئے میانمار کے سفیر کو آج طلب کیا۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ انفا امن نے کہا کہ تشدد کے تازہ
واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کا پرامن حل تلاش کرنے میں بہت کم کام کیا ہے۔
بیشتر روہنگیا مسلمان بنگلہ دیشی سرحد کے نزدیک شمال مغربی میانمار کے راکھن صوبے میں رہتے ہیں۔